ان حملوں میں بیروت کے جنوبی مضافات میں "الکفاءات"، "الشویفات"، "الحدث" اور "اللیلکی" جیسے علاقوں کی عمارتیں صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کی نشانہ بنی ہیں۔
صہیونی چینل 12 کے رپورٹر نے بھی ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیروت کے جنوب میں واقع ضاحیہ پر بلا وقفہ حملے جاری ہیں۔
صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان دانیال ہگاری نے چند گھنٹے پہلے ایک پریس کانفرنس میں بیروت کے جنوبی مضافات پر جنون آمیز حملوں کا جواز پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ آنے والے گھنٹوں میں ہم اس اسٹریٹجک طاقت پر حملہ کریں گے جسے حزب اللہ نے تین عمارتوں کے نیچے چھپا رکھا ہے۔
ادھر حزب اللہ نے رہائشی عمارتوں میں ہتھیاروں کے ذخیرے کی موجودگی کے صیہونی حکومت کے دعوے کو کذب محض قرار دیا ہے۔