تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے جزیرہ کیش میں منعقدہ باڈی بلڈنگ اور فٹنیس کے بہترویں عالمی مقابلوں میں چیمپئن شپ ایران نے جیت لی

ارنا کے مطابق فٹنیس اور باڈی بلڈنگ کے بہترویں عالمی مقابلے 23 سے 27 ستمبرتک ایران کے جزیرہ کیش ميں منعقد ہوئے۔

 ان مقابلوں میں دنیا بھر کی باڈی بلڈنگ کی یوتھ ، نوجوانوں اور سینیئر باڈی بلڈرس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

باڈی بلڈنگ اور فٹنیس کے اصلی عالمی مقابلے شروع ہونے سے پہلے ایران کے جزیرہ کیش میں عالمی فیڈریشن کی کانفرنس میں دنیا کے 65 ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی اورباڈی بلڈنگ اور فٹنیس کے عالمی مقابلے گزشتہ منگل کو شروع ہوئے اور جمعرات تک جاری رہے۔

 ایران نے ان مقابلوں میں سونے کے 51، چاندی کے 52 اور کانسی کے 50 (مجموعی طور پر 153 ) تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن اور چیمپئن شپ جیت لی۔