ارنا نے جمعے کو الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے آج مقبوضہ فلسطین کے ساحلی شہر حیفا پر شدید میزائلی حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس نے غزہ کے مظلوم فلسطین عوام اور استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت نیز لبنان کے عام شہریوں کے قتل عام کے جواب میں، حیفا کی کریات آتا صیہونی کالونی پر فادی -1 نوعیت کے دسیوں میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے اسی طرح مقبوضہ شہر طبریہ پر بھی میزائلی حملہ کیا ہے۔
صیہونی حکومت نے حیفا پر دس میزائل فائر کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔
بعض صیہونی ذرائع نے دو میزائل حیفا بندرگاہ پر گرنے کی خبر دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ایک میزائل حیفا کے نزدیک الکریوت پر بھی گرا ہے۔
صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ایک میزائل سمندر میں گرا ہے اوراس کا پیچھا کرنے والے میزائل کے ٹکڑے حیفا پر گرے ہیں۔
بعض ذرائع نے اس حملے میں کئی صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
اسی کے ساتھ حیفا سے ملحقہ علاقے عکا کی مقامی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ شہری کی حالت بہت سخت ہوگئی ہے اور عکا ساکنین سے تقریبا خالی ہوچکاہے۔