تہران – ارنا – عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے مقبوضہ فلسطین کی ایلات بندگاہ پردو ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے

 ارنا نے استقامتی محاذ کے وار میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تھوڑی دیر قبل مقبوضہ فلسطین کے ساحلی شہر ایلات میں مہیب دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

 صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے بھی ایلات پر دو ڈرون طیاروں سے حملے کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ اس حملے میں جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں۔

صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے بھی رپورٹ دی ہے کہ ایلات بندرگاہ پر ڈرون حملے میں دو اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔

عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے منگل کوبھی ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا تھا کہ اس نے مقبوضہ جولان پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے گزشتہ مہینوں کے دوران مقبوضہ فلسطین میں مختلف اہم اور حساس  صیہونی مراکز پرحملے کئے ہیں۔