رہبر انقلاب اسلامی نے پیغمبر اکرم (ص) اور امام صادق (ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محسنی اژہ ای کی درخواست پر عوامی، انقلابی اور فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 2 ہزار 887 افراد کی سزاؤں کو معاف کرنے یا کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
عدلیہ کے میڈیا سنٹر سے ارنا کے مطابق عدلیہ کے نائب سربراہ نے پیغمبر اکرم (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر رہبر معظم کی طرف سے معافی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 59 قیدیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا اور 140 خواتین اور 39 دیگر قیدیوں کو معافی دی گئی۔