تہران - ارنا - روس کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے تہران کے دورے کے دوران علی اکبر احمدیان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ارنا  کے مطابق، روس کی قومی سلامتی کونسل کے  سیکرٹری "Sergei Shaygo"  آج (منگل17  ستمبر) "ولادیمیر پوتن" کے حکم  پر ایران روس معاہدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کی غرض سے تہران پہنچے ہیں۔

اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں طے پانے والے معاہدوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے جمہوریہ آذربائیجان کے ساتھ راہداریوں اور مواصلاتی راستوں کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی کی  حمایت کا اعادہ کیا۔

 اس ملاقات کے دوران،سر گئی شائیگوف نے صدر ایران کے نام صدر پیوٹن کا پیغام پہنچایا اور معاہدوں کے حوالے  ایک رپورٹ بھی پیش کی۔