اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حوثیوں (یمن کی انصار اللہ) کی طرف سے لانچ کیا گیا راکٹ آسمان میں پھٹا اور اس کی باقیات تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے کے قریب مادیین میٹرو اسٹیشن پر گریں۔
اس بیان کے مطابق اس واقعے کے بعد "کفر دانیال" قصبے کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پالیا گيا۔ اس بیان میں یمنی فوج کے میزائل کو ناکارہ بنانے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میزائل کو ناکارہ بنانے کے لیے فضائی دفاعی نظام "حیتس" اور "آئرن ڈوم" کی طرف سے جوکوششیں کی گئیں ان کے نتائج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
یہ بیان ان ميڈیا رپورٹوں کے بعد جاری کیا گیا کہ جس میں کہا گيا تھا کہ اتوار کی صبح ایک میزائل تل ابیب کے قریب گرا ہے جس کے بعد اس مقام پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 ستمبر 2024 - 18:54
تہران(IRNA) چند گھنٹوں کی خاموشی کے بعد اسرائیلی فوج نے یمنی مسلح افواج کی جانب سے داغے گئے میزائل کو روکنے میں فضائی دفاعی نظام کی ناکامی کا اعتراف کیا۔