مقبوضہ علاقوں کے مرکز اور تل ابیب کے مشرق اور جنوب میں تقریباً 20 قصبوں اور شہروں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔
اس کے علاوہ صیہونی حکومت کے چینل 12 نے خبر دی ہے کہ اس حکومت کی فوج کے ترجمان دانیال ہگاری نے کہا ہے کہ تل ابیب اور بیت المقدس کے درمیان لود ہوائی اڈے کی فضاء میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایک میزائل کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
ہگاری نے کہا کہ یہ میزائل لبنان یا غزہ سے فائر نہيں کیا گيا تھا۔
انہوں نے دعوی کیا کہ اتوار کی صبح اسرائيل پرفائر کیا جانے والا بیسلٹک میزائل یمن سے آیا تھا۔
صہیونی فوج کے ترجمان کے مطابق فضائی دفاع، یمنی میزائل کو ناکارہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔
ہگاری نے مزید کہا: یمن سے بیلسٹک میزائل حملے کے بعد ملکی محاذ کی کمان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
یمن کے وزیر دفاع نے ہفتے کی رات امریکی-برطانوی اتحاد کو خبردار کیا تھا کہ آنے والے دن دشمنوں کے لیے غیر متوقع اور حیرت انگیز ہوں گے۔