تہران- ارنا- لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان کے شہر "الخیام" پر صیہونی حکومت کے توپ خانے اور فاسفورس کے حملے کی اطلاع دی ہے۔

جنوبی لبنان کے خلاف جارحیت جاری رکھتے ہوئے  صیہونی حکومت نے "الخیام" شہر کو توپ خانے اور ممنوعہ فاسفورس بم سے نشانہ بنایا۔

اس رپورٹ کے مطابق توپ خانے کے 25 گولے "عیتا الشعب" قصبے پر بھی گرے۔

دوسری جانب لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صہیونی قصبے "دان" میں ایک فوجی  چیک پوسٹ  کو مناسب ہتھیار سے نشانہ بنایا ہے۔  

حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس  چیک پوسٹ پر حملہ، النبطیہ اور زبدین شاہراہ پر  صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔