ارنا نے تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے سیکریٹریٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس تنظیم کے ثانوی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اگست میں اسلامی جمہوریہ ایران کی تیل کی پیداوار 32 لاکھ 77 ہزار بیرل یومیہ ریکارڈ کی گئ جو جولائی کے مقابلے میں 4 ہزار بیرل یومیہ زیادہ ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اگست میں اوپیک کے رکن بارہ ملکوں کے تیل کی پیداوار26 ملین 5 لاکھ 88 ہزار بیرل یومیہ ریکارڈ کی گئی جو جولائی سے 1 لاکھ 97 ہزار بیرل کم تھی ۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں اوپیک کے رکن ملکوں کے تیل کی پیداوار 26 ملین 7 لاکھ 84 ہزار بیرل یومیہ تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق اگست میں اوپیک کے رکن ملکوں میں سعودی عرب نے 8 ملین 9 لاکھ 83 ہزار بیرل یومیہ کے ساتھ پہلی عراق نے 4 ملین، 2 لاکھ 28 ہزار بیرل یومیہ کے ساتھ دوسری اور ایران نے یومیہ 3 ملین 2 لاکھ 77 ہزار بیرل پیداوار کے ساتھ تیسری پوزیشن محفوظ رکھی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ایران نے اگست میں ایران نے یومیہ 3 ملین 2 لاکھ 77 ہزار بیرل تیل پیدا کیا جو جولائی کے مقابلے میں یومیہ چار ہزار بیرل زیادہ رہا۔