ارنا کے مطابق سعودی عرب کے وزیر داخلہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے ایران کا نیا وزیر داخلہ بننے پر اسکندر مومنی کے لئے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
انھوں نے اس پیغام میں نئی ذمہ داریوں میں اپنے ایرانی ہم منصب کی کامیابیوں کی آرزو کا اظہار کیا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر داخلہ نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ وہ برادر ملک ایران کی روز افزوں ترقی اور زیادہ سے زیادہ پیشرفت کی آرزو کرتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے اپنے سعودی ہم منصب کے مبارکباد کے پیغام کے جواب میں ان شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نئے حالات میں تہران اور ریاض کے باہمی روابط اور تعاون میں پہلے سے زیادہ فروغ آئے گا۔