ارنا نے ایرانی فوج کے شعبہ رابطہ عامہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج شام کیڈٹ یونیورسٹی کا دورہ اور اس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
انھوں نے اس دورے میں اعلی فوجی کمانڈوں سے ملاقات بھی کی ۔
صدر مملکت کے اس دورے کے موقع پر ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف نے فوج کی ڈرون اورانٹیلیجنس کی توانائی سمیت مختلف شعبوں میں پیشرفت، خودکفالت اور زمینی، فضائی نیز سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لئے آمادگی نیز بین الاقوامی سمندروں میں ایرانی بحریہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے، قومی اقتدار اعلی کی سطح بلند کرنے کے حوالے سے فوج کی اہم ترین اسٹریٹیجی کی وضاحت کی۔
صدرملکت کے اس دورے میں اسی طرح کیڈٹ یونیورسٹی کے سربراہ بریگیڈیئر حسین ولی وند نے،آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دوران اور اس کے بعد درپیش خطرات کے تناسب سے مسلح افواج کی ٹرینںگ کی ضرورتیں پوری کرنے میں اس یونیورسٹی کی خدمات پر روشنی ڈالی۔
صدر مملکت کے اس دورے کے موقع پر، بری فوج، ایئر ڈیفنس، اور فوج کے فضائی نیز بحری شعبوں کے کمانڈروں نے اسٹریٹیجک اقدامات، خودکفالت نیز ٹریننگ کے تعلق سے رپورٹیں پیش کیں۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور فوج کے کمانڈر انچیف جنرل موسوی نے اس دورے میں پہلے فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔