تہران – ارنا – وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے واضح  کردیا ہے کہ ہمارے پڑوسی چاہے شمال میں ہوں، یا جنوب میں مغرب میں ہویا مشرق میں، ان کی ارضی سالمیت کے لئے کسی بھی قسم کا خطرہ یا دوربارہ سرحد بندی ایران کی ریڈ لائن ہے  

ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پڑوسیوں کی ارضی سالمیت اور دوبارہ سرحد بندی کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق انھوں نے علاقے  میں ثبات و استحکام کو ایران کی قومی سلامتی کا ستون قرار دیا ہے۔

 وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہماری سرحدوں کے اطرف میں کسی بھی قسم کی جیوپولیٹیکل تبدیلی، پڑوسیوں کی ارضی سالمیت اور  دوبارہ سرحد بندی ایران کی ریڈ لائن ہے ۔  

وزیر خارجہ سید عباس عرا‍قچی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ علاقے میں امن وآشتی اور ثبات و استحکام صرف ہماری ترجیح ہی نہیں ہے بلکہ ہماری قومی سلامتی کا ستون بھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسیوں کی ارضی سالمیت کے لئے ہر قسم کا خطرہ یا دوبارہ سرحد بندی چاہے وہ شمال میں ہو، جنوب میں ہو، مشرق میں ہو یا مغرب میں ہو، ہمارے لئے ہرگز قابل قبول نہیں ہے اور ایران کی ریڈ لائن شمار ہوتی ہے۔