تہران-ارنا- فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایام میں غرب اردن میں صیہونی فوج کے حملوں میں 39 فلسطینی شہید ہو گئے ہيں۔

فلسطین کی وزارت صحت نے غرب اردن پر صیہونی فوج کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ بدھ سے لے کر آج تک غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں میں 39 فلسطینی شہید اور 145 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 19 فلسطینی جنین میں، 10 طوباس میں، 7 طولکرم میں اور 3 لوگ الخلیل میں شہید ہوئے ہيں۔

اعلان کے مطابق شہداء میں 8 بچے اور 2 معمر افراد بھی شامل ہيں۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اسی طرح اعلان کیا ہے غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک غرب اردن میں شہداء کی تعداد 691 اور زخمیوں کی تعداد 5700 تک پہنچ گئ ہے ۔