تہران – ارنا – حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں تین غیر قانونی صیہونی کالونیوں پر راکٹ حملے کئے ہیں

ارنا نے حزب اللہ کے ٹیلیگرام چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے غزہ کے مظلوم اور ثابت قدم عوام نیز استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت اور جنوبی لبنان پر حملوں کے جواب  میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے مجاہدین نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں عین یاکوف، گاتون، اور یحیام نامی غیر قانونی صیہونی کالونیوں پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔   

 یاد رہے کہ سات اکتوبر 2023 کو استقامتی فلسطینی محاذ کے آپریشن طوفان الاقصی میں اپنی ناقابل تلافی شکست کا بدلہ لینے کے لئے غاصب صیہونی حکومت نے غزہ پر وحشیانہ حملے شروع  کئے تو حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر حملے شروع کردیئے تھے۔

 شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اور اسٹریٹیجک اہداف پر حزب اللہ لبنان نے روزآنہ کی بنیاد پر حملے کئے ہیں جن میں غاصب صیہونی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے حملوں کے نتیجے میں شمالی مقبوضہ فلسطین کی غیر قانونی صیہونی کالونیاں آباد کاروں سے خالی ہوگئی ہیں۔ زیادہ تر صیہونی کالونیوں میں غاصب صیہونی فوجی رہتے ہیں اور جو تھوڑے بہت غیر قانونی صیہونی آباد کار ان کالونیوں میں رہ گئے ہیں وہ دماغی اور نفسیاتی مریض ہوگئے ہیں۔