نو شہر – ارنا – ایران کے جںگلی حیات کے معروف فوٹوگرافر حامد تیزرویان نے البرز میں مازندرانی بارہ سنگھوں کی زندگی پر ایک مختصر فلم جاری کی ہے

ارنا کے مطابق ایران کے جنگلی حیات اور نیچر کے معروف فوٹوگرافر حامد تیز رویان نے سوشل میڈیا پر اپنے مخصوص پیج پر ایک نئی ویڈیو فلم جاری کی ہے جس میں انھوں نے شمال مرکزی صوبہ البرز میں مازندرانی بارہ سنگھوں کی زندگی کی تصویر کشی کی ہے۔

  مازندرانی بارہ سنگھوں کو ایران کے ہیرکانی جںگل کا سلطان کہا جاتا ہے۔

 معروف ایرانی فوٹو گرافر نے جنگلی حیات میں دلچسپی رکھنے والوں اور فارسٹ گارڈ کی حیثیت سے جنگلی حیات کی حفاظت پر مامور کارکنوں سے مازندرانی بارہ سںگھوں کی حفاظت کی خصوصی اپیل کی ہے۔

 موجودہ موسم میں  ہیرکانی جنگل کے سلطان بارہ سنگھے اپنی مادہ کو بلانے کے لئے مخصوص اندازمیں آواز بلند کرتے ہیں اور اپنی عاشقانہ فریاد کے جواب میں بعض اوقات شکاریوں کی گولی کا نشانہ بن جاتے ہیں۔

ایران کے جنگی حیات کے فوٹو گرافر حامد تیزرویان نے جنگلی حیات کی حفاظت میں دلچسپی رکھنے والوں اورفارسٹ گارڈ حضرات سے درخواست کی ہے کہ خاص طورپر اس موسم میں ان خوبصورت اور باشکوہ بارسنگھوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ ان  کی تعداد بہت تیزی سے کم ہورہی ہے اور ان کی نسل ختم ہوجانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔    

ارنا کے مطابق ایران کے محکمہ جنگلات کے ذمہ داروں نے ایران کے جنگلوں میں انواع واقسام کی جانوروں خاص طورپر مازندرانی بارہ سنگھوں کے تحفظ کے لئے فارسٹ گارڈوں کی چیک پوسٹیں بڑھادی ہیں اور ان کے تحفظ نیز ان کی نسل بچانے کا خاص اہتمام کیا ہے۔