ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مغربی علاقے راس کرکر پر حملہ کردیا۔
اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے ایک اور مغربی علاقے بیت لقیا پر بھی حملہ کیا ہے۔
اسی کے ساتھ غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے حمامہ علاقے میں صیہونی فوجیوں اورفلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپ کی خبر ہے۔
غرب اردن کے شہر قلقیلیہ سے بھی ایک چیک پوسٹ پرفائرنگ کی خبر ملی ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ فلسطین میں نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کے دوران صیہونی پولیس کی مداخلت سے تشدد پھوٹ پڑا اور درجنوں مظاہرین گرفتار کرلئے گئے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے ایالون میں پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا اور ان پر صوتی بم پھینکے جس کے نتیجے میں ایک صیہونی رکن پارلیمان نعمہ لازیمی کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔