ارنا کے مطابق لائف گارڈس کے عالمی مقابلے آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ) (Gold Coast میں منعقد ہوئے۔
ایران کی خواتین کی نیشنل لائف گارڈس ٹیم نے نوے میٹر کے ساحلی مقابلوں کے فائنل میں اسپین، آسٹریلیا، مصر، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، فرانس اور کینیڈا کی ٹیموں سے مقابلہ کیا اور دوسری پوزیشن نیز چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
ان مقابلوں میں مصر کی ٹیم پہلے نمبر، ایران کی دوسرے نمبر اور میزبان آسٹریلیا کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی ۔
ان عالمی مقابلوں میں حصہ لینے والی ایران کی خواتین کی نیشنل لائف گارڈس ٹیم، مریم محبی، کژان رستمی، فائزہ آشورپوراور پردیس عبدالمحمدی پرمشتمل تھی۔