تہران (IRNA) صدر ایران نے ملائشیا کے قومی دن کی آمد پر اس ملک کے بادشاہ اور وزیر اعظم کے نام الگ الگ تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔

تہران (IRNA) صدر ایران نے ملائشیا کے قومی دن کی آمد پر اس ملک کے بادشاہ  اور وزیر اعظم کے نام الگ الگ تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے تہینیتی پیغامات میں ملائشیا کے بادشاہ، وزیر اعظم اور اس ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

صدر نے ملائشیا کے بادشاہ ابراہیم بن اسکندر کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ"مجھے یقین ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ملائشیا کے برادرانہ تعلقات امت مسلمہ کے اتحاد اور طاقت کا سبب بنیں گے۔"

ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کے نام  اپنے مبارکبادی کے پیغام میں صدرایران نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے مشترکہ اسلامی، ثقافتی، معاشی اور سیاسی تعلقات کی روشنی میں نہ صرف باہمی تعلقات تیزی کے ساتھ فروغ پائيں گے بلکہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا راستہ بھی ہموار کریں گے۔