تہران – ارنا – جہاد اسلامی فلسطین نے جمعرات کی رات ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے  غزہ میں جنگ بندی کی تجاویز کو مسترد کردیا ہے

ارنا  نے فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی  ہے کہ جہاد اسلامی فلسطین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونیوں نے غزہ  میں جنگ بند کی تجاویز مسترد کردی ہیں۔

جہاد اسلامی فلسطین نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت پوری سرزمین فلسطین کو اپنے کنٹرول میں لینا چاہتی ہے۔

ارنا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے عالمی برداری کے مطالبات اور مصر، قطر نیز امریکا کی ثالثی میں انجام پانے والی تمام تر کوششوں کے باوجود تل ابیب حکومت نے بدستور غزہ پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

  اب تک امریکا کی مشارکت کے ساتھ  مصر اور قطرکی ثالثی میں حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان غزہ میں جنگ  بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے انجام پانے والے مذاکرات بے نتیجہ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پندرہ اور سولہ اگست کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا کی مشارکت اور مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات انجام پائے تھے۔

اس کے بعد غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات 25 اگست کوقاہرہ میں انجام پائے لیکن حماس اور صیہونی حکومت  کے درمیان اتفاق نہ ہوسکا البتہ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ قاہرہ میں گروہوں کی شکل میں مذاکرات بدستورجاری ہیں ۔