تہران- ارنا- ذرائع ابلاغ کے مطابق غرب اردن کے شمال میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز کے بعد سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں شہداء کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

 صیہونی فوج نے کل صبح سے  غرب اردن کے شمال میں طوباس، طولکرم اور جنین پر حملہ کرکے 16 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

الجزیرہ نے بھی  بتایا  ہے کہ صہیونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ آج صبح "محمد جابر" عرف "ابو شجاع"، "نور شمس " بریگیڈ کے کمانڈر اور 4 دیگر افراد کو نور شمس مسجد میں ایک جھڑپ میں شہید کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے بھی نور شمس کیمپ میں فلسطینی مجاہدوں کے ساتھ جھڑپ میں اپنے ایک فوجی کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا۔

المیادین  ٹی وی چینل نے بھی اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوجیوں نے نور شمس کیمپ کے علاوہ طولکرم اور  اس کے اطراف کے تمام علاقوں سے پسپائی اختیار کر لی۔

اس رپورٹ کے مطابق  غاصب صیہونی  فوج نے جنین میں مزید ساز و سامان  پہنچایا ہے اور اس شہر میں  داخلہ کے تمام راستوں کو بند کر دیا۔