بیروت (ارنا) حزب اللہ کے میزائل حملے کے بعد صیہونی حکومت کے سب سے بڑے جاسوسی اور انٹیلی جنس مراکز میں سے ایک بند ہونے کے دہانے پر ہے۔

صیہونی اخبار "اسرائیل الیوم" کے مطابق لبنان میں حزب اللہ کے میزائل حملے میں "تال شمائیم" کے نام سے مشہور صیہونی حکومت کے سب سے بڑے جاسوس بیلون کی تباہی کے بعد ریڈار بیس سسٹم اور اس کا کنٹرول سنٹر بند ہونے کے قریب ہے۔  

اس اخبار کے مطابق صیہونی حکومت کی وزارت جنگ اور فوج اس اڈے کو بند کرنے اور اس کے کنٹرول اور آپریشن یونٹ کو ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ارنا کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے رواں سال 25 مئی کو  بتایا تھا کہ لبنان کی حزب اللہ نے دھماکہ خیز موداد کے حامل ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے تبریاس جھیل کے قریب سب سے بڑے ریڈار اور جاسوسی مرکز کو بھاری نقصان پہنچایا ہے جبکہ اسرائیلی رجیم سب سے بڑے جاسوسی بیلون کو تباہ کر دیا ہے۔

صہیونی اخبار "یدیوت احرنوت" نے ان جاسوسی بیلون کی تباہی کے بارے میں لکھا: "حزب اللہ کی یہ کامیابی 7 اکتوبر کو حماس کی فتح کے برابر تھی۔"

اخبار نے مزید کہا: "جدید انٹیلی جنس غبارے کے گرنے سے اسرائیل کی تکنیکی اور انٹیلی جنس برتری ختم ہوگئی اور اس کی سلامتی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔"