پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے حوالے سے بتایا گيا ہے کہ " فتنہ خوارج" کے نام سے مشہور تحریک طالبان پاکستان کے عناصر اور اس سے وابستہ لشکر اسلام اور جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے بہت سے دہشت گرد عناصر ہلاک اور زخمی ہوئے ہيں۔
پاکستانی فوج کے بیان کے مطابق 25 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں دہشت گرد سرغنہ ابو ذر صدام بھی شامل ہے۔ ان جھڑپوں کے دوران چار فوجی بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملوں کے بعد، جس میں کم از کم 50 افراد مارے گئے تھے، پاکستانی فوج نے صوبے کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا، جس کے دوران 21 دہشت گرد ہلاک اور 14 سیکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے ہيں۔