ارنا کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے ایران عراق خسروی سرحد کے معائنے کے موقع پر غاصب صیہونی حکومت سے انتقام لئے جانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں بہت اچھی خبریں سنیں گے
اس رپورٹ کے مطابق جنرل حسین سلامی خسروی سرحد کے معائنے کے دوران زائرین کے درمیان پہنچے تو لوگوں نے اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے ان کا استقبال اور اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لئے جانے کا مطالبہ کیا۔
جنرل حسین سلامی نے معائنہ ختم کرنے کے بعد اپنے گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے ان لوگوں کے جواب میں جو تہران میں بزدلانہ دہشت گردانہ جارحیت میں اسماعیل ہنیہ کو قتل کرنے پر مبنی غاصب صیہونی حکومت سے انتقام لئے جانے کے بارے میں پوچھ رہے تھے، صرف ایک جملہ کہا اور وہ جملہ یہ تھا کہ " ان شاء اللہ آپ بہت جلد انتقام کی بہت اچھی خبریں سنیں گے۔