ارنا نے العہد نیوز سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 کے ایک سروے میں 75 فیصد صیہونیوں نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں نتین یاہو حکومت کی کارکردگی کو بہت خراب بتایا ہے۔
اس سروے میں 55 فیصد صیہونیوں نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے اور صرف 36 فیصد نے موجودہ کابینہ کے باقی رہنے کی حمایت کی ہے۔
العہد کے مطابق اس سروے میں 73 فیصد حصہ لینے والوں نے کہا کہ موجودہ کابینہ پر ان کا اعتماد بہت کم ہے اور 86 فیصد نے سیکورٹی صورتحال کو تشویشناک بتایا۔
اس رپورٹ کے مطابق فلسطین اور لبنان کے اسلامی استقامتی محاذ نے شمالی اور جنوبی دونوں محاذوں پر غاصب صیہونی فوج پر کاری وار لگائے ہیں ۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ استقامتی محاذ کے حملوں کے باعث ان علاقوں سے بہت سے صیہونی بھاگ گئے ہیں اورنتن یاہو حکومت کی جانب سے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں خلل اندازی کی وجہ سے انہیں اس جںگ کا انجام اچھا نظر نہیں آرہا ہے اور وہ ان علاقوں میں واپس آنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔
دوسری طرف شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ لبنان کے حملے جاری رہنے کی وجہ سے صیہونی کارخانے بند ہوگئے ہیں اور صیہونیوں کی معیشت اور صنعت کو سنگین نقصان پہںچا ہے۔
اسی بات کے پیش نظر صیہونی حکومت کے اندرونی سلامتی کے وزیر ایتامار بین گویر نے جو انتہا پسندی میں مشہور میں، اپنے ایک تازہ ریمارک میں، اپنی حکومت کے وزیر جنگ کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ " تم نے لبنان کے بجائے شمالی اسرائيل کو عصر حجر میں واپس پہنچادیا ہے۔"
بین گویر نے "یواو گالانت" سے کہا کہ " تم نے کہا تھا کہ لبنان کو عصر حجر میں پہنچا دو گے اور اس وقت تو تم نے خود شمالی علاقوں کو عصرحجر میں پہنچادیا ہے۔"
قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ لبنان کے حملوں کے بعد تقریبا دو لاکھ صیہونی آباد کار شمالی مقبوضہ فلسطین سے بھاگ گئے ہیں۔