اجراء کی تاریخ: 17 اگست 2024 - 21:01

تہران- ارنا- صہیونی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ فلسطین میں واقع حیفا اور کریوت میں شدید دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

ہفتہ  کو صیہونی ذرائع ابلاغ نے ان علاقوں میں زبردست دھماکے کی آوازوں کا ذکر کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ دھماکوں اور اس کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ مغربی  الجلیل میں واقع "شتولا" اور "نطوعہ" میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

اسی سلسلے میں حزب اللہ نے آج پانچ بیانات میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی حکومت اور فوجی ٹھکانوں پر میزائل اور توپ خانے سے حملے کا اعلان کیا۔

حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی میں فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی جرأت مندانہ اور باوقار مزاحمت  کی حمایت جاری رکھتے ہوئے مزاحمتی جنگجوؤں نے صیہونی حکومت کے "برکہ ریشا" فوجی اڈے میں صیہونی فوج کے ہیڈ کوارٹر کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا۔