تہران - ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے حج و زیارت کے ادارے میں ٹیکنالوجی اور انفارمیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا ہے کہ محرم کے آغاز سے اب تک کل 25 لاکھ زائروں نے مقدس مقامات کا سفر کیا ہے جن میں سے تقریباً 211,500 عازمین کی عمر 12 سے 18 سال کے درمیان ہے394,000 زائرون کی عمر 18-30 سال سے زیادہ ہے اور آٹھ لاکھ 23 ہزار سے زائد زائروں کی عمریں 30 سے ​​45 سال کے درمیان ہے جو کہ کل زائروں کی تعداد کا 60 فیصد حصہ ہیں۔

مہران فرشید نے   ارنا سے ایک گفتگو میں کہا کہ اب تک تقریباً 2.5 ملین ایرانی زائرین اربعین حسینی میں شرکت کے لیے زمینی اور فضائی  راستوں سے  عراق میں مقدس مقامات کی طرف سفر کر چکے ہیں

 انہوں نے بتایا: 2 لاکھ 11  ہزار 553 زائرین  کی عمر 12 سے 18 سال کے درمیان ہے تقریبا 394000 زائروں کی تعداد 18 سے 30 سال کے درمیان ہے۔

انہوں نے مزید کہا:  مقدس مقامات کی زیارت کے لئے جانے والے 82 ہزار 741 زائروں  کی عمر 7 سال سے کم ہے  اور 23 ہزار 742 زائرین 85 سال سے زیادہ عمر کے ہیں۔

ادارہ برائے حج و زیارت کے انفارمیشن و  ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا: اربعین حسینی میں حاضری کے لیے عراق جانے والے 25 لاکھ ایرانی زائرین میں سے تقریباً 1 لاکھ 6 لاکھ 1 ہزار 623 مرد اور باقی خواتین ہیں۔

شیعوں کے تیسرے امام حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے 40ویں دن ہر سال دنیا بھر سے خصوصاً ایران سے لاکھوں لوگ مختلف شہروں سے کربلا تک پیدل مارچ میں حصہ لینے کے لئے عراق جاتے ہيں۔