تہران – ارنا – ہینڈ بال کی ایکسپرٹ ایرانی خاتون مترا نوری کو  چین میں  ورلڈ ہیںڈ بال ٹورنا منٹ کی تکنیکی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے    

ارنا کے مطابق   ورلڈ ہینڈبال فیڈریشن  ایران کی خاتون  ہینڈ بال ایکسپرٹ مترا نوری کو دسویں عالمی  ہینڈ بال ٹورنا منٹ کی تکنیکی نگرانی کی  دعوت دی ہے۔   

 اس رپورٹ کے مطابق مترا نوری، ٹورنا منٹ باضابطہ شروع ہونے سے پہلے  تکنیکی نگرانی کے  ٹیسٹ کورس میں شرکت کے لئے چین پہنچ گئی ہیں۔  

 بتایا گیا ہے کہ وہ دسویں عالمی ہینڈ بال مقابلوں میں لڑکیوں کے ہیںڈ بال میچوں کی تکنیکی نگرانی کریں گی ۔   

 مترا نوری اس سے پہلے شمالی مقدونیہ میں لڑکیوں کے ورلڈ ہینڈبال ٹورنامنٹ، کروشیا میں لڑکوں کے عالمی ہینڈ بال مقابلوں، مقدونیہ میں  جونیئر خاتون ہیڈبال  کھلاڑیوں کے مقابلوں اور ڈینمارک میں خواتین کے عالمی مقابلوں میں تکنیکی نگرانی کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔  

 لڑکیوں کے دسویں جونیئر ہیںڈ بال مقابلے آج  14 اگست سے شروع ہوں گے اور 25 اگست تک جاری رہیں گے  

لیبلز