پیرس 2024 اولمپک گیمز کے 33ویں مرحلے کے لیے بھیجے گئے ایرانی کھلاڑیوں کی واپسی کے آغاز کے ساتھ ہی چوتھا گروپ بھی ملک واپس آ گیا۔
تائیکوانڈو، روئنگ اور ویٹ لفٹنگ شعبے میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑی، عملہ، فیڈریشن کے عہدیدار، نگراں عملہ، طبی عملہ اور رپورٹرس اس گروپ میں شامل تھے۔
امام خمینی ایئر پورٹ پر اس گروپ کے اراکین کے اہل خانہ کے علاوہ ، نائب صدر برائے امور خواتین، زہرا بہروز آذر سمیت کھیل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اہم عہدہ دار موجود تھے جنہوں نے ملک کا نام روشن کرکے آنے والے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا۔