ماسکو - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی پویلین میں 10ویں روسی بین الاقوامی تکنیکی و فوجی نمائش کے پہلے دن ایران کی دفاعی صنعت خاص طور پر ڈرون طیاروں اور اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم کا استقبال کیا گيا ۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی ڈیٹرنس پالیسی کے مطابق، اس نمائش میں دفاعی صنعت  میں اپنی  صلاحیتوں  کی ایک جھلک پیش کی ۔

اس نمائش   کا افتتاح،  ایران کے اعلی فوجی وفد کی سربراہی خاتم الانبیاء (ص) مرکزی ہیڈ کوارٹر کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل علی شادمانی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے روس میں سفیر کاظم جلالی کی موجودگی میں کیا گیا۔

روس کے وزیر دفاع کی طرف سے  ایران کی مسلح افواج کے چیف آف  آرمی اسٹاف میجر جنرل باقری  کو ملنے والی دعوت کے بعد   جنرل شادمانی نے ان نمائش گاہ میں ان کی نمائندگی میں شرکت کی اور ایرانی پویلین کا معائنہ کیا۔

آرمی 2024 نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تیار کردہ ڈرون خاص طور پر "مہاجر-10"  اور ایران کے دیگر دفاعی ساز و سامان کو دیکھنے والوں کی کافی بھیڑ تھی۔

اس نمائش میں  ایران میں بنائے گئے ریڈار اور الیکٹرانک جنگی سسٹم کو بھی پیش کیا گيا تاکہ دنیا کو ایران کی فوجی اور دفاعی صلاحیتوں کا علم ہو۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع  نے  امسال بھی مسلسل تیسرے سال روس  نمائش میں حصہ لیا اور نمائش میں ایرانی پویلین کا رقبہ 431 مربع میٹر ہے۔

اس نمائش میں  ایرانی ماہرین کے  تیار کردہ ہتھیار، گولہ بارود، ڈرون، ہوابازی کی صنعت کا سامان، فضائی دفاعی اور بحری دفاعی نظام، بیلسٹک میزائل، ریڈار اور الیکٹرانک جنگی آلات کے علاوہ صنعتی اور فوجی بیٹریاں بھی نمائش میں رکھی گئی ہیں۔

10ویں روسی بین الاقوامی فوجی نمائش پیر کو روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ایک ویڈیو پیغام کے ساتھ شروع ہوئی۔

روس کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق اس  نمائش میں 83 ممالک کے وفود نے شرکت کی ہے جن میں سے 39 وفود کی سربراہی وزرائے دفاع یا ممالک کی مسلح افواج کے چیف آف  آرمی اسٹاف کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس نمائش  میں روس کے باہر سے کل 120 کمپنیوں نے شرکت کی ہے۔

نمائش میں  اسلامی جمہوریہ ایران، بیلاروس، ہندوستان اور چین نے پویلین قائم کرکے اپنی دفاعی صلاحیتوں کا کچھ حصہ پیش کیا ہے۔