نیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ کی اولمپکس گیمز میں ایران کی کامیابیوں کے بارے میں رپورٹ خط کے جواب میں رہبرانقلاب اسلامی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ "بلند حوصلے اور مضبوط ارادے کے حامل کھلاڑیوں، فیڈریشنز کے سربراہان اور کوچز، نیشنل اولمپک کمیٹی کے ارکان، جو حالیہ مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کرکے خوشی اور فخر کا باعث بنے، میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کامیاب و کامران رہیں، انشاء اللہ۔"

نیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ محمود خسروی وفا نے "خادم الرضا (ع)" کے عنوان سے ایران کے قافلے کی کامیابیوں کے حوالے سے اپنے خط میں ایران کی کامیابیوں کا ذکر کیا ہے۔ 2013 میں لندن اولمپکس کے بعد پیرس اولمپکس میں سب سے زیادہ تمغے جیتنے والے کھلاڑی، ایران کے کھیلوں کے کاروان میں خواتین کی بے مثال موجودگی اور ان خواتین کی غیر معمولی صلاحیتوں اور پہلی بار بعض شعبوں میں اہم اعزازات حاصل کرنا ایران کے بعض نمایاں افتخارات ہیں۔