حزب اللہ نے اعلان کیا کہ ہفتے کے روز اس کے مجاہدوں نے حملہ آور ڈرون سے "رامیا" فوجی اڈے میں موجود جاسوسی کے آلات کو نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے یہ آلات تباہ ہو گئے۔
حزب اللہ نے المالکیہ فوجی اڈے پر توپ خانے سے اور "تل شعر" میں صہیونی فوجیوں پر راکٹ حملے کا بھی اعلان کیا اور مزید کہا کہ راکٹ براہ راست ہدف پر لگا۔
بعض لبنانی ذرائع نے بھی مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع مغربی الجلیل میں واقع " برانیت" فوجی چھاونی پر حملے کی اطلاع دی ہے۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بھی اطلاع دی ہے کہ لبنان کی سرحد پر مغربی الجلیل میں واقع "المالکیہ" فوجی اڈھے میں خطرے کے سائرن بجنے لگے تھے۔
دوسری جانب لبنانی ذرائع ابلاغ نے لبنان کے قصبے "طیرحرفا" پر صیہونی حکومت کے ہوائی حملے کی خبر دیتے ہوئے مزید بتایا ہے کہ دشمن کے توپ خانے نے لبنان کے جنوب میں واقع قصبے "عیترون" کو بھی نشانہ بنایا۔
ایک اسرائیلی ڈرون طیارے نے اسی طرح جنوبی لبنان میں "خربہ سلم" اور "مجدل سالم" کو بھی راکٹ سے نشانہ بنایا اور وزارت صحت نے اس حملے میں ایک لبنانی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔