ارنا کے مطابق جمعے کو پی ٹی وی نے اعلان کیا کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ اولمپک کھیلوں میں چالیس سال کے بعد پاکستان کا پہلا سونے کا تمغہ ہے جبکہ 32 برس کے بعد اولمپکس میں پاکستان کا یہ پہلا تمغہ ہے۔
پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم نے 92 میٹر اور 97 سینٹی میٹر کی دوری تک نیزہ پھینک کر پہلی پوزیشن اور سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
چالیس سال کے بعد اولمپک کھیلوں میں سونے کا تمغہ ملنے پر پاکستان کی حکومت، حکام، سیاستدانوں اور مسلح افواج کے سینیئر افسران نے ارشد ندیم کو مبارکباد دی اور عوام نے خوشیاں منائيں۔
پاکستان نے چالیس برس قبل 1984 کے اولمپک کھیلوں میں نیزہ پھینکنے میں ہی سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا جبکہ 1992 میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
گزشتہ روز پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستان نے بھی نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔