پیرس – ارنا – ایران کی تائیکوانڈو کی خاتون کھلاڑی ناہید کیانی نے پیرس اولمپک میں خواتین کے تائیکوانڈو میں چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا

ارنا کے مطابق جمعرات کی رات ایران کی تائیکوانڈو کی خاتون کھلاڑی ناہید کیانی نے پیرس اولمپک 2024 میں 57 کلو وزن کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

 ناہید کیانی کا پہلا مقابلہ بلغارستان کی کیمیا علی زادہ سے ہوا جو بہت حساس تھا ۔ اس مقابلے میں انھوں نے برتری حاصل کرلی اور اس کے بعد کوارٹر فائنل میں ناہید کیانی کا مقابلہ تیونس کی شیما تومی سے ہوا۔

   یہ مقابلہ بہت سخت تھا لیکن ناہید کیانی نے دو ایک سے یہ مقابلہ بھی جیت لیا اور سیمی فائنل میں پہنچ گئيں۔

 سیمی فائنل میں ناہید کیانی کا مقابلہ لبنان کی لاتیتاآون سے ہوا ۔ اس مقابلے میں مسلسل دونوں راؤنڈ انھوں نے جیت لیا اور اس طرح وہ اولمپک کے فائنل میں پہنچنے والی ایران کی پہلی خاتون تائیکوانڈو کھلاڑی بن گئيں۔

 فائنل میں ناہید کیانی کا مقابلہ جنوبی کوریا کی " یوکیم جین" سے ہوا اور  وہ یہ مقابلہ جیت نہ سکیں اور اس طرح چاندی کی تمغے کی مستحق قرار پائیں لیکن انھوں نے  تائیکوانڈو کے اولمپک مقابلوں میں چاندی  کا تمغہ پانے والی پہلی خاتون ایرانی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔

 فائنل کے پہلے راؤنڈ میں ناہید نے اپنی حریف پر پانچ ایک کی برتری حاصل کی لیکن دوسرا راؤنڈ نو زیرو سے ہار گئیں اور انہیں چاندی کا تمغہ ملا۔