ارنا کے مطابق چابہار کے کمشنر جواد سپاہی نے جمعے کو ارنا کے نامہ نگار سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ برس چا بہار کے عوام نے زائرین اربعین کی میزبانی میں جس طرح تعاون کیا تھا وہ قابل تحسین ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس طرح ہم اپنی رسم میزبانی سبھی ملکوں سے متعارف کراسکتے ہیں۔
چابہار کے گورنر نے پاکستان کے زائرین کے استقبال کے لئے اس ضلع کی ہلال احمر سوسائٹی اور چابہار میڈیکل کالج کی آمادگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے زائرین اربعین کے لئے موکب اور قیام و طعام کے انتظامات کے ساتھ ہی ان کے لئے طبی سہولیات کا بھی انتظام کیا گيا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے زائرین اربعین کے لئے بسوں وغیرہ کا انتظآم بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔
صوبہ سیستان وبلوچستان کے ںائب گورنر اور چاربہار کے کمشنر نے بتایا کہ چہابہار کے سبھی ادارے اربعین حسینی میں شرکت کے لئے عراق جانے کی غرض سے یہاں پہنچنے والے پاکستانی زائرین اربعین کی پذیرائی کے لئے سبھی شہری ادارے پوری طرح تعاون کررہے ہیں اور ہم زائرین کی میزبانی کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہیں۔