تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کی ترقی و پیشرفت میں ہر طرح کے تعاون کے لئے تہران کی آمادگی کا اعلان کیا ہے

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے منگل 6 اگست کی رات اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا  کہ میں نے اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ  الوداعی ملاقات میں کہا ہے کہ  پڑوسیوں کے باہمی روابط کی تقویت اور کثیر جہتی نظریئے کی ترویج کے لحاظ سے ای سی او کی سرگرمیاں اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کے اہداف میں شامل ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ایران بین الاقوامی سطح پر کثیر جہتی نظریئے کی تقویت و ترویج میں بھی ای سی او کی ہر طرح کی مدد اور اس کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔