تہران- ارنا- روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو نے تہران میں اسماعیل نیہ کے قتل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

 روس کی سلامتی کونسل کے سکریٹری سرگئی شوئیگو نے  رشیا 24 چینل کے ساتھ ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں اعلان کیا کہ تہران اور ماسکو کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔

شوئیگو نے مزید کہا: "ہم نے ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان  اور اس ملک کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سے  ملاقات میں شام اور لبنان کی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ "

انہوں نے تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کے المناک واقعہ کی طرف بھی اشارہ کیا اور واضح کیا کہ اس مسئلے کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

شوئیگو نے  واضح کیا  کہ اس  ملاقات میں شمال-جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور سے متعلق مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔