تہران - ارنا - ایرانی طلباء نے سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں 56 ویں کیمسٹری اولمپیاڈ میں چار میڈل جیتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی کیمسٹری کی اولمپیاڈ ٹیم ابراہیم کیان مہر کی سربراہی میں سعودی عرب میں ہونے والے 56ویں عالمی کیمسٹری اولمپیاڈ 2024 میں شرکت کے لیے 24 جولائی  کو ریاض پہنچی تھی ۔

ان مقابلوں میں رامتین مرادی مظہری، محمد یاسین صالحی مرزیجرانی، امیرکیا سلیمی، البرز رضائی ایرانی طلباء کی ٹیم کے رکن تھے۔

ٹیم کے  نائب سربراہ  کے طور پر احمد امیری اور علی اصغر آغاجانی، فائزہ مقزئی بطور  نگراں  اور اکبر اسدی دامناب بطور ایگزیکٹو سپروائزر اس ٹیم کے ساتھ تھے۔

اس بین الاقوامی اولمپیاڈ کا 56 واں دور 22 سے 30 جولائی تک سعودی عرب کی میزبانی میں ریاض میں منعقد ہوا جس میں 86 ممالک کے طلباء نے شرکت کی