اجراء کی تاریخ: 27 جولائی 2024 - 19:53

ہمدان - ارنا - ہمدان کے گورنر نے کہا: ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں یونیسکو کے سالانہ اجلاس میں ہیگمتانہ تاریخی کاملیکس کے رجسٹریشن کے ساتھ ہی یہ اس صوبے کی تیسرا مقام یونیکس میں رجسٹرڈ ہو گيا ۔

علیرضا قاسمی فرزاد نے ہفتہ کی شام صحافیوں سے ایک گفتگو میں بتایا : ہیگمتانہ تاریخی اور قدیم مقام کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں درج  کیا گیا جو کہ بلاشبہ ملک اور صوبہ ہمدان کے لیے ایک  اہم بات ہے۔

انہوں نے کہا : اس سے پہلے اور پچھلے سال بھی  اس صوبے کے 2 مقامات کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گيا تھا۔

صوبہ ہمدان کے ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی ہیگمتانہ کی رجسٹریشن کے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: " ایرانی تمدن و تاریخ کے لئے قابل فخر علاقے ہمدان کے کے عوام کی یہ خواہش ، ایرانی ماہرین  کی محنتوں سے برسوں بعد پوری ہوئی۔

انہوں نے  اس پورے عمل میں آنے والے مسائل کا ذکرکرتے ہوئے کہا: آخر کار 27 جولائی 2024 بروز ہفتہ  27 جولائی سن 2024  کو نئی دہلی میں یونیسکو کے جنرل اجلاس  میں اس  پر ووٹنگ ہوئی  اور اس طرح سے یونیسکو میں ثبت ہونے والا ایران کا 28 واں عالمی ورثہ ہمدان کے حصے میں آیا۔