اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر اپنے اکاؤنٹ میں اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں کم وزن بچوں کی پیدائش تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
اس سلسلے میں غزہ پٹی میں ہزاروں بچے محاصرے، جنگ اور صیہونی حکومت کی طرف سے انسانی امداد اور طبی آلات کی درآمد میں رکاوٹ کے باعث غذائی قلت اور سپلیمنٹس کی کمی کا شکار ہیں۔
اتوار کو شائع ہونے والے غزہ پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے میڈیا آفس کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ قحط اور بھوک کے نتیجے میں 34 بچے ہلاک ہوئے اور 3500 بچے غذائی قلت اور خوراک کی کمی کے باعث موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔