روئٹرز کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش نے عمان کے شہر مسقط کے الوادی الکبیر میں ایک مسجد کے پاس عزاداری کے جلوس پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
کچھ ذرائع ابلاغ نے بتایا ہےکہ داعش سے وابستہ نیوز ایجنسی اعماق نے ایک ویڈیو کلپ جاری کرکے دعوی کیا ہے کہ یہ ویڈیو ، مسقط میں عزاداروں پر فائرنگ کے وقت کی ہے ۔
یاد رہے پیر کی رات عمان کے شہر مسقط میں عزاداری کے وقت فائرنگ ہوئی جس میں کئی عزادار شہید و زخمی ہو گئے۔