صیہونی کان نیٹ ورک کے عسکری امور کے نامہ نگار Itai Blumenthal نے کہا کہ حزب اللہ نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار شاہد 101 ڈرون کا استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی نظام اور فضائیہ کے لیے اس قسم کے ڈرون کی شناخت اور ان کو روکنا بہت مشکل ہے۔
بلومینتھل نے مزید کہا کہ پرانے حزب اللہ ڈرون جیسے ابابیل کے برعکس، شاہد 101 ڈرون میں پٹرول انجن کی بجائے الیکٹرک موٹر استعمال کیا گیا ہے، اور اسکی آواز نہ ہونے کے برابر۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس ڈرون کی رینج 19 کلومیٹر تک ہے اور یہ 10 کلو دھماکہ خیز مواد لے جا سکتا ہے۔
بلومینتھل نے کہا کہ جمعرات کو حزب اللہ کا حملہ، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کی "ایلون" بریگیڈ کا ایک افسر مارا گیا، اسی ڈرون سے کیا گیا تھا۔