اس رپورٹ کے مطابق، منگل کے روز خان یونس کے ان اسکولوں پر بمباری کے نتیجے میں جہاں بڑی تعداد میں فلسطینی پناہ گزین مقیم تھے، 30 سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
سی این این نے اس سے قبل غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصیرات کیمپ میں ایک اسکول پر بمباری سے متعلق ویڈیوز کا جائزہ لیا تھا اور بتایا تھا کہ یہ حملہ بھی امریکی ساختہ گولہ بارود سے کیا گیا تھا جن میں 40 سے زائد فلسطینی مارے گئےتھے۔
ارنا کے مطابق منگل کے روز صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے مشرق میں واقع ابسان قصبے میں العودہ اسکول پر حملہ کرکے ایک اور جرم کا ارتکاب کیا ہے اور اطلاعات کے مطابق اس حملے میں 30 سے زائد افراد شہید ہوئے ہیں۔ اس اسکول میں فلسطینی پناہ گزینوں رہائش فراہم کی گئی تھی۔