ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے پیٹرولیئم کے وزیر جواد اوجی نے بد 10 جولائی کو کا بینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ 1 لاکھ بیرل تیل سے ملک کی سالانہ 2 اعشاریہ 8 ارب ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے اور ہماری تیل کی پیداوار 22 لاکھ بیرل یومیہ سے بڑھ کر 36 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔
انھوں نے تیل کی پیداوار کو بجٹ کا خسارہ روکنے اور حکومت کی آمدنی بڑھانے کا اہم ترین ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ ہم تیل کی پیداوار اور ریفائنریوں کی گنجائش جتنی بڑھا سکیں، اتنی ہی زرمبادلہ کی آمدنی اور حکومت کی اقتصادی توانائی بھی بڑھتی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ وزارت پیٹرولیئم میں درجنوں ایکسپرٹ اور ماہرین موجود ہیں جنکی مہارت اور ذہانت سے کام لیا جارہا ہے اور تیل کی پیداوار میں یہ بڑا اضافہ اندرونی توانائيوں کی مرہون منت ہے۔