تہران- ارنا- حزب اللہ لبنان نے منگل کو مقبوضہ علاقوں پر ہد ہد ڈرون کی دوبارہ پرواز کا اعلان کیا۔

حزب اللہ نے  منگل کے روز شام کے مقبوضہ گولان علاقے میں صیہونی  فوجی اور انٹیلی جنس اڈوں کے ساتھ ساتھ  صیہونی فوج کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر پر ہد ہد  ڈرون طیارے کے جاسوسی آپریشن کی ایک اور ویڈیو کلپ جاری کی ہے۔

گزشتہ مہنیے بھی میڈیا ذرائع نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے ہدہد  ڈرون  طیارے کی پرواز اور حیفا بندرگاہ کے  حساس مقامات کی کامیابی کے ساتھ ویڈیو بنانے کی ایک کلپ جاری کی تھی۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری  کی گئی ویڈیو کلپ  میں یہ بھی دکھایا گیا کہ  ان کا  ایک ڈرون  طیارہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصے میں داخل ہوا اور حساس مقامات کو شوٹ کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون طیارہ  کامیابی کے ساتھ اپنا مشن مکمل کرکے واپس آیا اور ویڈیو فوٹیج مزاحمتی تنظیم کو دستیاب ہو گئيں۔

صہیونی میڈیا نے ہد ہد  ڈرون  کے ذریعے تیار ویڈیو کلپ  کو انتہائی خطرناک قرار دیا

صہیونی ذرائع نے اس ویڈیو کلپ کو دھمکیوں کے جواب میں حزب اللہ کی طرف سے ایک پیغام   قرار دیا کہ اگر تل ابیب لبنان کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو اسرائیل کے خلاف اہداف  کی فہرست چھوٹی نہيں ہوگی۔

اسی دوران صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ کی  طاقت نے اس حکومت کی فوج اور سیکورٹی سروس کو حیران کر دیا ہے۔