غزہ جنگ کے 9 ماہ کے بعد صیہونی حکومت کے چینل 12 نے آج صیہونیوں کے درمیان کئے جانے والے ایک سروے کی رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق تقریباً 70 فیصد اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ موجودہ اسرائیلی کابینہ کی طرف سے غزہ جنگ کا مینیجمنٹ "خراب" ہے۔
اس چینل کے مطابق، زیادہ تر صہیونی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جنگ سے متعلق کارکردگی کے بارے میں اچھا نظریہ نہيں رکھتے۔
چنانچہ صرف 28 فیصد کا خیال ہے کہ جنگ میں نیتن یاہوکی کارکردگی اچھی رہی ہے۔
سروے کے مطابق 46 فیصد شرکاء کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے وزیرجنگ یوو گالانٹ نے جنگ کو خراب طریقے آگے بڑھایا ہے۔
اس سوال کے جواب میں کہ کیا اسرائیل جنگ میں مکمل فتح کے قریب ہے، 68 فیصد نے کہا کہ اسرائيل کی فتح کا "امکان نہیں"، 23 فیصد نے کہا کہ یہ قریب ہے، اور 7 فیصد نے کوئی رائے نہیں ظاہر کی۔