تہران- ارنا- وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: ایران کی عظیم قوم نے  ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ کے مقدس نظام سے وفاداری اور وطن عزیز ایران کی حفاظت کے  کے امتحان سے سر بلند باہر نکلی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سوشل پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل پیج پر ایک پیغام میں کہا: ": ایران کی عظیم قوم نے  ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ کے مقدس نظام سے وفاداری اور وطن عزیز ایران کی حفاظت کے  کے امتحان سے سر بلند باہر نکلی ہے۔ "

انہوں نے مزید لکھا: اب اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی و طاقت میں اضافے کے لیے ہمدردی، اتحاد اور قومی ہم آہنگی  کا وقت ہے۔

کنعانی نے کہا: میں ایرانی قوم کے منتخب صدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، میں ملک کی سربلندی اور رہبر انقلاب  اسلامی کی قیادت میں ایران کے معزز عوام کی خدمت کے راستے میں  ان کی کامیابی کی دعا کرتا ہوں