تہران (ارنا) ایران کے قائم مقام صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کی۔

 آج بروز جمعرات 4 جولائی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر قائم مقام صدر مخبر محمد مخبر نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات اور گفتگو کی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا  24 واں سربراہی اجلاس آج قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہوا۔

محمد مخبر نے شنگھائی تنظیم کی سطح پر مشترکہ فری زونز کے نیٹ ورک بنانے اور ترجیحی اور آزاد تجارتی معاہدے جیسے اقتصادی معاہدےکرنے کی تجویز پیش کی۔