تہران – ارنا – پیر کواسلامی جمہوریہ ایران میں کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف جدوجہد کا قومی دن کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر سر دشت پرعراق کی بعثی کی حکومت کے کیمیائی حملے کی برسی ایران میں کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کے عنوان سے منائی  جاتی ہے۔

 ارنا کے مطابق  اس مناسبت سے پیریکم جولائی کو تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پولیٹیکل اسٹیڈیز سینٹر میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی اور تہران میں متعین دوسرے ملکوں کے سفیروں اور سینیئر سفارتکاروں نے شرکت کی۔

 یاد رہے کہ 29 جون 1987 کوعراق پر مسلط صدام  کی بعثی حکومت نے ایران کے شہر سر دشت پر کیمیائی بمباری کردی تھی ۔

  مغرب کی پٹھو صدامی حکومت کے اس وحشیانہ   کیمیائی حملے میں سردشت کے 110 عام شہری شہید اور 8000 سے زیادہ زہریلی گیسوں سے مسموم ہوگئے تھے۔  

لیبلز