تہران – ارنا – امام حسین جامع یونیورسٹی کی اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری رہبر انقلاب اسلامی کے مشیراعلی ڈاکٹر سید یحیی رحیم صفوی نے عراق کے وزیرعلوم  ڈاکٹر نعیم العبودی کو عطا کی  

ارنا کے مطابق امام حسین جامع یوینورسٹی کے شعبہ رابطہ عامہ نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر محمد رضا حسنی آہنگر نے اس تقریب سے خطاب میں کہا کہ امام حسین جامع یونیورسٹی میں  پندرہ سال سے انٹرنیشنل اسٹڈیزمیں ڈاکٹریٹ تک کی ڈگری دی جارہی ہے۔

 انھوں نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر علوم نے یونیورسٹی کو اطلاع دی کہ عراق کے وزیر علوم ڈاکٹر نعیم العبودی نے ایران عراق باہمی تعاون اور مشترکہ پروجکٹوں میں فعال کردار ادا کیا ہے اور ان کی کاوشوں سے دونوں ملکوں کے درمیان طلبا کے تبادلے میں فروغ آیا ہے جس کے بعد یونیورسٹی نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگر عطا کرنے کا فیصلہ کیا۔

 اس رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرحسنی آہنگر نے مزید  کہا کہ اس یونیورسٹی میں تغیرات لانے کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے فرمان اور شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی ہدایات میں جن اہم سات بنیادی نکات کی تاکید کی گئ ہے ان میں، اس یونیورسٹی کو بین الاقوامی یونیورسٹی میں تبدیل کرنا نیز ملک کی سبھی یونیورسٹیوں اور استقامتی محاذ تک اس  کو پھیلادینا بھی شامل ہے۔

     تہران کی امام حسین جامع یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطاکئے جانے کی اس تقریب سے خطاب میں عراق کے وزیر علوم ڈاکٹر نعیم العبودی نے بتایا کہ  حال حاضر میں عراق کے تقریبا ایک لاکھ طلبا و طالبات ایرانی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرررہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ  بغداد یونیورسٹی میں عنقریب آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیکلٹی کا افتتاح ہوگا اور اس وقت میں ہم اس حوالے سے  باہمی تعاون بڑھانے کے لئے ایران کی وزارت علوم کے ساتھ مشاورت  کررہے ہیں۔

عراق کے وزیر علوم نعیم العبودی نے کہا کہ  تہران بغداد تعاون میں توسیع کی صورت میں ہم اس علاقے میں ہر چیلنج کا مقابلہ کرسکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ  کربلا میں میڈیکل کالج کھولنے کے لئے تہران کی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں اور ایران کے تعاون سے  ایک میڈیکل کالج نجف میں بھی کھولنے کا پروگرام ہے۔

لیبلز